چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے :سینٹر جاوید عباسی

چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے :سینٹر ...
چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے :سینٹر جاوید عباسی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر جاوید عباسی نے کہاہے کہ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی ہٹانے کی کوئی تجویز ابھی زیر غور نہیں ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید عباسی نے کہاہے کہ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوئی تجویز ابھی زیر غور نہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اتحاد قائم رہنا چاہئے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے ۔ اس اتحاد کو آگے جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی وزیر اعظم رہے گا اس کو وزیر اعظم ہاﺅس ہی قرار دینا پڑے گا ۔ اگر عمران خان بنی گالا میں رہیں گے تو وہ اس کے لئے نوٹیفکیشن کروائیں گے ۔اگر عمران خان نے فیصلہ کرلیا ہے تو اس کے لئے آج ہی طریقہ کار بنائیں ۔ یہ نہ ہو کہ دو ہاﺅس چلتے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے اپوزیشن میں رہے وہ خود بھی پارلیمنٹ سے باہر رہے اور اپنی پارٹی کو بھی رکھا۔ اس لئے اب ان کو ایسا نہیں کرنا چاہئے اور وزیر اعظم بننے کے بعد پارلیمنٹ میں جانا چاہئے ۔

مزید : قومی