عمران خان امریکہ کا پہلا دورہ کب کریں گے اور وہاں کن غیر ملکی سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی ؟ بالآخر وہ تفصیلات سامنے آ گئیں جن کا سب کو صبری سے انتظار تھا

عمران خان امریکہ کا پہلا دورہ کب کریں گے اور وہاں کن غیر ملکی سربراہان سے ...
عمران خان امریکہ کا پہلا دورہ کب کریں گے اور وہاں کن غیر ملکی سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی ؟ بالآخر وہ تفصیلات سامنے آ گئیں جن کا سب کو صبری سے انتظار تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد آئندہ ماہ امریکہ جائیں گے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلی مرتبہ خطاب کریں گے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان حلف اٹھانے کے بعد ستمبر کے دوسرے ہفتے میں امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظام اجاگر کریں گے۔ دورہ امریکہ کے دوران عمران خان کی اعلیٰ امریکی انتظامیہ سے ملاقاتیں ہوں گی اور وہ امریکی انتظامیہ کو نئے پاکستان کے نظرئیے سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان امریکی انتظامیہ کو دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت خارجہ پالیسی پر اعتماد میں لیں گے جبکہ پاک امریکہ تعلقات بہتر بنانے، ایف اے ٹی ایف کی گری لسٹ سے پاکستان کا نام ہٹانے اور پاکستانی معیشت میں بہتری کیلئے باہمی تعاون کے فروغت پر بھی بات چیت کریں گے۔
دورہ امریکہ کے دوران عمران خان کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی چینی صدر، بھارتی وزیراعظم، ایرانی صدر اور افغانستان کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔