تحریک انصاف کو حکومت چلانے کا موقع ضرور دیں گے :نبیل گبول

تحریک انصاف کو حکومت چلانے کا موقع ضرور دیں گے :نبیل گبول
تحریک انصاف کو حکومت چلانے کا موقع ضرور دیں گے :نبیل گبول

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو حکومت چلانے کا موقع دیں گے ، مسلم لیگ ن اور ایم ایم اے کے ساتھ ملکر حکومت بنا سکتے تھے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ تحریک انصاف والے حکومت بنا رہے ہیں اب ہم کو زیب نہیں دیتا کہ ان کے کپڑے اتاریں ۔ ان کو حکومت چلانے دیں اور ہم ان کو حکومت چلانے کا موقع ضرور دیں گے ۔ ایک ایسا بھی وقت تھا جب ہم مسلم لیگ ن اور ایم ایم اے کے ساتھ ملکر حکومت بنا سکتے تھے لیکن چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم یہ حکومت نہیں بنائیں گے ۔

مزید : قومی