مستعفی ہونے کیلئے پاکستان آئی ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ میں نیا پاکستانی مندوب کسے تعینات کیا جائے گا؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ نواز شریف کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

مستعفی ہونے کیلئے پاکستان آئی ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ میں نیا ...
مستعفی ہونے کیلئے پاکستان آئی ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ میں نیا پاکستانی مندوب کسے تعینات کیا جائے گا؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ نواز شریف کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات کے میں پاکستان تحریک نصاف (پی ٹی آئی) کی جیت کے بعد مختلف عہدوں پر استعفوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفراءبھی شامل ہیں جو چند دن میں ہی اپنے استعفے پیش کر دیں گے۔

اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا نام بھی ان افراد کی فہرست میں شامل ہے جو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہیں لیکن ان کی جگہ کس شخص کو تعینات کیا جائے گا؟ اس حوالے سے ایسا حیران کن نام سامنے آ گیا ہے کہ نواز شریف بھی حیران رہ جائیں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ملیحدہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی ملیحہ لودھی کو ہی اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو فی الوقت اپنے استعفے کیلئے پاکستان میں ہیں۔ ملیحہ لودھی چند روز میں اپنا استعفیٰ بھی پیش کر دیں گی تاہم انہیں اس عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد