بھارت میں وکیل کے مشورے سے اے ٹی ایم چرانے والاگروہ گرفتار

بھارت میں وکیل کے مشورے سے اے ٹی ایم چرانے والاگروہ گرفتار
بھارت میں وکیل کے مشورے سے اے ٹی ایم چرانے والاگروہ گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (این این آئی)اے ٹی ایم چرانے اور اسے توڑنے سے قبل گرفتار ہونے پر عائد سزا وں کو دھیان میں رکھ کر واردات انجام دینے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق اے ٹی چوری کے الزام میں پکڑے گئے گروہ نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ اے ٹی ایم کو نشانہ بنانے سے پہلے وکیل سے قانونی مشورہ کرنے کے بعد ایسی اے ٹی ایم مراکز کو توڑتے تھے جہاں سیکیورٹی گارڈ تعینات نہیں ہوتے تھے۔ایسا اس لئے کرتے تھے تاکہ گرفتاری کے بعد ضمانت جلد مل جائے۔ کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا کہ گڑ گاوں میں گزشتہ10ماہ کے دوران اے ٹی ایم چوری کی تقریباً 2درجن واردات انجام دی گئیں جبکہ بعض واردات میں چوروں کو منہ کی کھانی پڑی ۔چھان بین کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ایسے اے ٹی ایم مراکز کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا جہاں سیکیورٹی گارڈ تعینات نہیں تھے۔ 

پوچھ گچھ کے دوران چوروں نے بتایا کہ گروہ میں شامل افراد پہلے مختلف علاقوں میں نصب اے ٹی ایم مراکز کا باریکی بینی سے جائزہ لیتے۔جب اس بات کا یقین ہوجاتا کہ یہاں رات کے وقت سیکیورٹی گارڈ نہیں رہتا تبھی واردات کو انجام دیا جاتا۔پولیس نے گروہ کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی اوراے ٹی ایم کمپنیوں وبینک انتظامیہ پر زورد یا کہ وہ تمام مراکز پر سیکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کا اہتمام کریں۔

مزید : بین الاقوامی