پاکستان مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کی سب کمیٹی کا اجلاس کل طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی اور دیگر امورپر غور کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کی سب کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میںطلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے وفاق اورپنجاب میں حکومت سازی کے لئے مرکزی مجلس عاملہ کی سب کمیٹی کا اجلاس ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں طلب کر لیا جس میں وفاق،پنجاب میں حکومت سازی سمیت دیگرامورزیر بحث آئیں گے، ماڈل ٹاو¿ن میں ہونیوالے اجلاس میں سعد رفیق،احسن اقبال ،ایاز صادق،خواجہ آصف اورمریم اورنگزیب سمیت دیگرشرکت کرینگے ۔
یاد رہے آج کے ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ اور حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ پنجاب کے لئے امیدوار نامزد کر دیا ہے۔