کے پی کے میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے اکثریت ملی ، کھلاڑیوں کی ٹیم عوام کیلئے ڈلیور کرے گی :چودھری سرور

کے پی کے میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے اکثریت ملی ، کھلاڑیوں کی ٹیم عوام ...
کے پی کے میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے اکثریت ملی ، کھلاڑیوں کی ٹیم عوام کیلئے ڈلیور کرے گی :چودھری سرور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرورنے کہا ہے کہ کے پی کے میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے اکثریت ملی ہے ، کھلاڑیوں کی ایک ٹیم عوام کیلئے ڈلیور کرے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ عمران خان پچھلے پانچ سال سے صوبے کی حکومت میں ہیں اور کے پی کے میں حکومت کا تجربہ رکھتے ہیں۔ہم نے کے پی کے میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے جس کی وجہ سے ہم کو دوبارہ صوبے میں بھاری اکثریت سے حکومت ملی ہے ۔انہوں نے جس طرح کے پی کے میں تجربہ دکھایا ہے اس طرح پنجاب اور مرکز میں بھی کھلاڑیوں کی ایک بڑی ٹیم ہوگی جو عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور پاکستان کے عوام کے لئے ڈلیور کرے گی ۔

مزید : قومی