یمن میں امن کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں:متحدہ عرب امارات 

یمن میں امن کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں:متحدہ عرب امارات 
یمن میں امن کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں:متحدہ عرب امارات 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد میں شامل ملک متحدہ عرب امارات نے یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ نے سیکیورٹی کونسل کو باور کرایا کہ یمن میں امن کی بحالی کے لیے ممکنہ طور پر سیاسی حل موجود ہے اور 6 ستمبر کو جنیوامیں مذاکرات کے لیے تمام فریقین کو شامل ہونا چاہیے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے جنیوا میں مذاکراتی عمل کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔امارات کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر ریم الہاشمی نے واضح کیا کہ ہم خصوصی ایلچی سے ہمیشہ تعاون کرتے ہیں اور اس مرتبہ بھی کریں گے۔یمن تنازع کے سیاسی حل کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری مذاکراتی عمل 2016 میں اس وقت سبوتاڑ ہوگیا تھا جب باغیوں سے مرکزی شہر خالی کرانے اور سعودی عرب کو بھی اقتدار میں شریک کرنے کا مطالبہ سامنے آیا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور دیگر اتحادیوں نے یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان جاری تنازع میں مارچ 2015 میں مداخلت شروع کی تھی تاکہ حوثی باغیوں کو شکست دے کر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو بحال کیا جاسکے۔

مزید : عرب دنیا