”آج کی اچھی خبر یہ ہے کہ عمران خان پروٹوکول پر برہم ہوئے اور بری خبر یہ ہے کہ کراچی میں۔۔۔“ سینئر صحافی کامران خان کے انکشاف نے پاکستانیوں کو ایک بار پھر عمران خان کی تعریف پر مجبور کر دیا

”آج کی اچھی خبر یہ ہے کہ عمران خان پروٹوکول پر برہم ہوئے اور بری خبر یہ ہے کہ ...
”آج کی اچھی خبر یہ ہے کہ عمران خان پروٹوکول پر برہم ہوئے اور بری خبر یہ ہے کہ کراچی میں۔۔۔“ سینئر صحافی کامران خان کے انکشاف نے پاکستانیوں کو ایک بار پھر عمران خان کی تعریف پر مجبور کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپ نے آج دن بھر ٹی وی پر بہت ساری اچھی اور بہت ساری بری خبریں دیکھی ہوں گی مگر معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان کی نظر میں آج کی اچھی اور بری ترین خبر کون سی تھی؟ جان کر ہی آپ ایک مرتبہ پھر عمران خان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کا پروٹوکول ملنے پر برہمی کا اظہار سامنے آیا تو کامران خان نے ٹوئٹر پر ایک ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ”اچھی خبر: عمران خان نے آج اپنے پروٹوکول اور سیکیورٹی طمطراق کا برا منایا، میٹنگ میں وقت سے پانچ منٹ پہلے پہنچے۔۔۔ بری خبر: ہزاروں کراچی والے بری طرح تقریباً آدھا گھنٹہ پھنسے رہے کیونکہ صدر مملکت اسلام آباد تشریف لے جا رہے تھے اور شاہراہ فیصل کے تمام راستے سیل تھے۔۔۔“