پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کی عمران خان سے ملاقات ،مختلف امور پر بات چیت

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کی عمران خان سے ملاقات ،مختلف امور پر بات چیت
پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کی عمران خان سے ملاقات ،مختلف امور پر بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بور ڈ کے ریجنل صدر کی قیادت میں وفد نے بنی گالہ چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی،ملاقات میں پی سی بی کے مختلف امور پر تفیل سے گفتگو ہوئی ۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیو ز “ کے مطابق عام انتخابات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ،ان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد،محمد حفیظ ،عمرگل،وقار یونس سمیت دیگر شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل صدر کی قیادت میں وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ،وفدنے عمران خان کوپاکستان کرکٹ بورڈکی صورتحال سے آگاہ کیا،وفد نے عمران خان کو کہا کہ کرپشن پاکستان کرکٹ بورڈکودیمک زدہ کررہی ہے، پی سی بی میں بدعنوانی کی تحقیقات ناگزیرہیں۔
اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کومضبوط بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان کرکٹ کو اوپر لے جانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کریں گے۔