آدمی گھر واپس آیا تو باغیچے میں ڈاکیا چھپا ہوا مل گیا، وہاں کیا کررہا تھا؟ دیکھ کر غصے کی انتہا نہ رہی کیونکہ۔۔۔

آدمی گھر واپس آیا تو باغیچے میں ڈاکیا چھپا ہوا مل گیا، وہاں کیا کررہا تھا؟ ...
آدمی گھر واپس آیا تو باغیچے میں ڈاکیا چھپا ہوا مل گیا، وہاں کیا کررہا تھا؟ دیکھ کر غصے کی انتہا نہ رہی کیونکہ۔۔۔

  

بورنماؤتھ(نیوز ڈیسک) برطانوی شہر بورنماؤتھ کے علاقے ساؤتھ برن میں ایک صاحب سہ پہر کے وقت اپنے گھر واپس آئے تو باغیچے میں پودوں کی آڑ لے کر دُبکے ہوئے شخص کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ وہ دبے پاؤں اس شخص کے پیچھے پہنچے تو پتا چلا کہ یہ بدبخت وہاں چھپ کر ایک انتہائی گھٹیا حرکت کر رہا تھا۔

نیوز ویب سائٹ metro.com.uk کے مطابق باغیچے میں چھپا ہوا شخص دراصل مقامی ڈاکیا تھا جو کئی سال سے اس علاقے میں خط تقسیم کر رہا تھا۔ اس روز وہ ڈاک دینے آیا تو گھر کے پائیں باغ میں ورزش کرتی خاتون کو دیکھ کر اس کی نیت خراب ہو گئی۔ دراصل خاتون بہت ہی مختصر لباس پہن کر ورزش کر رہی تھی اور ڈاکیا اس منظر کو دیکھ کر وہیں ساکت ہو گیا تھا۔ جب اس کے حواس کچھ بحال ہوئے تو وہ باغیچے کی جانب بڑھا اور وہاں پودوں کے پیچھے چھپ کر بیٹھ گیا۔ پھر اس نے سوچا کہ کیوں نا اس نایاب منظر کو بعد کی تفریح کے لئے بھی محفوظ کر لیا جائے اور فون نکال کر ورزش کرتی خاتون کی ویڈیو بنانے لگا۔ بس اتنی دیر میں خاتون کا خاوند بھی گھر آن پہنچا۔

صاحب خانہ نے جب دیکھا کہ ایک شخص باغیچے میں نہایت مشکوک انداز میں چھپا بیٹھا ہے تو چپکے سے اس کے پیچھے جا پہنچے۔ تب معلوم ہوا کہ وہ شیطان ان کی نیم برہنہ اہلیہ کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر صاحب آگ بگولہ ہو گئے اور ڈاکئے کو گردن سے دبوچ لیا۔ پولیس کو بلوایا گیا اور ڈاکئے کو اس کی ڈاک سمیت تھانے لیجایا گیا۔ 

بعد ازاں اسے عدالت میں پیش گیا تو آنسو بہاتے ہوئے کہنے لگا کہ اس کے ذہن پر شیطان سوار ہو گیا تھا اور معافی کا طلبگار ہوا۔ چونکہ اس کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا تو عدالت نے بھی قید کی بجائے جرمانے کی سزا کافی سمجھی اور آئندہ ایسی گھٹیا حرکت سے باز رہنے کی وارننگ دے کر اسے رخصت کر دیا۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس