جن نکالنے کا جھانسہ دے کر جعلی پیر نے خاتون کو2 بچیوں سمیت اغواءکر کے فروخت کر دیا

جن نکالنے کا جھانسہ دے کر جعلی پیر نے خاتون کو2 بچیوں سمیت اغواءکر کے فروخت کر ...
جن نکالنے کا جھانسہ دے کر جعلی پیر نے خاتون کو2 بچیوں سمیت اغواءکر کے فروخت کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی پیرنے جن نکالنے کاجھانسہ دے کرمبینہ طورپرخاتون سمیت دوبچیوں اغوا کر لیا، پولیس نے ماں بیٹی کوبازیاب کرایامگرکرن نامی بچی ابھی تک نہیں مل سکی،متاثرین نے عدالت کادروازہ کھٹکھٹادیا۔

سٹی 42 کے مطابق جعلی پیر نے عقیدت مند خاتون کو 2بیٹیوں سمیت اغواءکر کے فروخت کر دیا ۔ جن نکالنے کے بہانے خاتون کواس کی دو بچیوں سمیت اغواءکرنے کاافسوسناک واقعہ ا±س وقت سامنے آیاجب متاثرین انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئے۔ عدالت میں دائرکی گئی درخواست کے مطابق جعلی پیرنے قصور میں ساجدہ نامی خاتون اوراس کی 2 بچیوں کو1لاکھ26ہزار میں فروخت کردیا۔ سبزہ زارپولیس نے مہک اورساجدہ کوبرآمدکرلیامگرکرن تاحال لاپتہ ہے۔علاوہ ازیں جعلی پیرسے برآمد کی گئی ساجدہ اوراس کی بچی مہک کو سیشن عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے کرن کی بازیابی کیلئے سبزہ زارپولیس سے فوری طورپررپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : جرم و انصاف