ایران میں لازمی حجاب کی خلاف ورزی پر خواتین کو قید کی سزائیں
تہران(یواین پی)ایران کی عدالت نے لازمی حجاب کی ریاستی پالیسی کی خلاف ورزی کی پاداش میں دو خواتین کو 16 اور 23 سال قید کی سزائیں سنادی ہے جبکہ متعدد خواتین کو 4 ماہ کے لیے پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی انقلاب عدالت کے جج محمد مقیسہ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ تینوں خواتین لازمی حجاب کی خلاف ورزی پر 10 سال، نظام حکومت کے خلاف اکسانے پر ایک سال اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر5سال قید کی سزا کا حکم دیا۔