رواں سال11ہزار چینی مسلمان حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں

رواں سال11ہزار چینی مسلمان حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آئی این پی)چین سے 11ہزار مسلمان روان سال حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں،شمال مغربی چین کے صوبہ سنکیانگ یغور میں مسلم حج گروپ کے سربراہ ایبیدولا سیدولانے بتایا ہے کہ چینی مسلمان عازمین حجاج نے اپنے مقدس سفر کا آغاز ارونچی سے کیا،ہر سال چین سے حج میں کیلئے جانے والے مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔چین میں مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بعض مغربی ممالک اور میڈیا کے چند عناصر چین میں مذہبی آزادی کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔چینی حکومت مسلمانوں کو حج کیلئے مکمل سہولیات فراہم کرتی ہے۔دریں اثناء اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ چینی حکومت قانون کے مطابق اپنے شہریوں کی مذہبی آزادی اور عقائد کو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے،چین میں مسلمانوں کی تعداد2کروڑ سے زائد ہوچکی ہے،چین میں 1لاکھ40ہزار عبادت گاہیں موجود ہیں،3لاکھ80ہزار مذہبی پیشوا اور 5500مذہبی گروپس موجود ہیں،سنکیانگ میں مساجد کی تعداد24ہزار ہوچکی ہے،جس کے مطابق صوبہ میں 530مسلمانوں کیلئے اوسطاً ایک مسجد موجود ہے صوبہ میں تمام نسلی گروہوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے چین کی نسلی اور مذہبی پالیسیاں شفاف ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -