بھارت خون خرابے پرآمادہ‘آزادی کی لہرنوجوان نسل کومنتقل ہوچکی، زاہد افضل

  بھارت خون خرابے پرآمادہ‘آزادی کی لہرنوجوان نسل کومنتقل ہوچکی، زاہد افضل

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے کو آرڈینیٹر زاہد افضل نے کہا ہے کہ بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہاہے،بھارت کی غلط فہمی ہے کہ معاملے کودبالے گا،بھارت نے مسئلہ کشمیرکودوبارہ زندہ کردیاہے،مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوگیاہے، بھارت نے اقوام متحدہ کے وعدے کی خلاف ورزی کی، بھارت آئین میں ترامیم سے کشمیری عوام کی رائے نہیں بدل سکتا،بھارت نے مسئلہ کشمیرکودوبارہ زندہ کردیاہے،مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوگیاہے،زاہد افضل نے کہا کہ صدرٹرمپ نے بھی ثالثی کی پیشکش کی تھی، مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کوگرفتارکرلیاگیاہے،آزادی کی لہرنوجوان نسل کومنتقل ہوچکی ہے،بھارتی ترامیم کواقوام متحدہ سمیت کوئی تسلیم نہیں کریگا،زاہد افضل نے کہا کہ بھارت خون خرابے پرتلاہواہے،میرواعظ پہلے ہی کہہ چکے بھارت نے کچھ کیاتوردعمل آئیگا۔

،انہوں نے کہا کہ پوری امہ یک زباں ہوکربھارتی جارحیت کی مذمت کرے،پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید : عالمی منظر