سمارٹ فون ساز کمپنی ’آنر‘ (Honor) نے اپنا نیا ’آنر 20پرو‘ پاکستان میں بھی متعارف کروا دیا, ایڈوانس بکنگ شروع
کراچی(پروموشنل ریلیز) لندن میں عالمی تعارف اور بھرپور پذیرائی کے بعد اب سمارٹ فون ساز کمپنی ’آنر‘ (Honor) نے اپنا نیا ’آنر 20پرو‘ (Honor 20 PRO)ماڈل پاکستان میں بھی متعارف کروا دیا ہے۔ گوگل پلے سے سرٹیفائیڈ یہ ماڈل 17اگست 2019ءسے پاکستان کے تمام بڑے ریٹیلرز کے پاس دستیاب ہو گا تاہم اس کی پیشگی بکنگ ابھی سے شروع ہو چکی ہے۔
آنر کے اس نئے اور جدید ترین ماڈل کا صارفین کو شدت سے انتظار تھا چنانچہ اس کی تعارفی تقریب میں ہی کمپنی کی طرف سے اس کی پیشگی بکنگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ تقریب 5اگست 2019ءکو ایمبروسیا، کراچی میں ہوئی۔ 5اگست سے شروع ہونے والی پیشگی بکنگ 17اگست تک جاری رہے گی اور تب تک یہ ماڈل مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گا۔ آپ 99ہزار 999روپے میں ابھی آنر 20پرو کی پیشگی بکنگ کروا سکتے ہیں جس کے ساتھ آپ کو آنر کے ساﺅنڈ سٹون بلیوٹوتھ سپیکرز مفت ملیں گے۔ چنانچہ انتظار مت کریں اور ابھی اپنی قریبی سمارٹ فون مارکیٹ میں جا کر یا آن لائن پیشگی بکنگ کروا لیں۔ آن لائن بکنگ دراز ڈاٹ پی کے پر کی جا سکتی ہے اور اس کے لیے آپ اس لنک (http://bit.ly/Honor20Pro-PreBook)پر جا سکتے ہیں۔
ویڈیو دیکھئے
آنر 20پرو کی تعارفی تقریب میں کئی شہرت یافتہ سیلبریٹیز نے شرکت کی اور کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے مختصر طور پر اپنی اس نئی اور اختراعی پراڈکٹ کے بارے میں بتایا گیا۔ حاضرین نے اس نئی پراڈکٹ کو بھرپور پذیرائی بخشی۔
آنر اپنے صارفین تک جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین مصنوعات پہنچانے کے لیے پرعزم ہے چنانچہ اس کی 20سیریز میں بہت جلد اینڈرائیڈ کی جدید ترین اپ ڈیٹ ’اینڈرائیڈ کیو‘ انسٹال کی جائے گی۔ آنر 20پرو کے صارفین کو بھی یہ اپ ڈیٹ دی جائے گی۔
آنر 20پرو کا نیا ہولوگرافک ڈیزائن ایسا شاندار ہے کہ تعارفی تقریب میں اس نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ اس کی چمک جو مختلف روشنیوں کے ساتھ حرکت کرتی ہے اور کئی سمتوں میں منعکس ہوتی ہے، اسے بے حد سراہا گیا۔
آنر کا یہ نیا ماڈل مارکیٹ میں نئے معیارات متعین کرے گا کیونکہ اس میں پشت پر ’کواڈ کیمرا موجول‘ (Quad-camera Module)یکجا کیا گیا ہے، جس کے باعث صارفین بہترین اپنی ضرورت کے حساب سے لینز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر انہیں لیڈ سکیپ تصویر لینی ہے تو وہ سپر وائیڈ اینگل لینز منتخب کر سکتے ہیں اور الٹرا کلیئر زوم کے لیے ٹیلی فوٹو لینز کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔اس ماڈل میں سمارٹ فونز کا سب سے بہترین ’111ڈی ایس او ایم اے آر کے‘ کیمرا نصب کیا گیا ہے۔
آنر 20پرو میں صرف یہ جدید ترین کیمرا ہی نہیں، حیران کن طور پر 91.7فیصد سکرین ٹو باڈی ریشو، 6.26انچ ہول پنچ ڈسپلے بمعہ فل ایچ ڈی ریزولوشن ، Kirin 980پروسیسر، 8جی بی ریم (RAM) اور 256جی بی انٹرنل سٹوریج مہیا کی گئی ہے۔ اس ماڈل میں سائیڈ فنگرپرنٹ سنسر، 4000mAhطاقت کی حامل بیٹری، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور گرافین کولنگ شیٹ ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔ آنر 20پرو کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس لنک پر جائیں: http://bit.ly/Honor20Pro-PK
مزید تفصیلات کیلئے وزٹ کریں:https://www.hihonor.com/pk/
فیس بک:https://www.facebook.com/honorpakistan/
انسٹاگرام:https://www.instagram.com/honor_pk
یوٹیوب: https://www.youtube.com/honorpakistan
مزید تفصیلات کیلئے آپ رابطہ کرسکتے ہیں
Saad Ahmed Shaikh
Marketing Manager - HONOR
Mobile:+92-332-2186872
E-mail:saad.ahmed.shaikh@huawei.com
Ali Abdullah
String Media
Mobile:+92-345-2151461
E-mail:ali@string.media