کوہاٹ کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ضیاء اللہ بنگش
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس وٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے کہاہے کہ کوھاٹ ہمارا شہر ہے اسے صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری اور دینی فریضہ ہے عیدالاضحی کے موقعہ پر قربانی کے جانوروں کی الائشیں نالیوں اور گلیوں میں پھینکنے کے بجائے فراہم کردہ بیگز میں ڈالیں تاکہ ڈبلیو ایس ایس سی کا عملہ صفائی اسے اٹھاکر ٹھکانے لگا سکیں اور ماحول آلودہ ہونے سے بچ سکے وہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن کوھاٹ کی عیدالاضحی صفائی مہم کے حوالے سے پریس کلب میں منعقدہ لانچنگ پروگرام سے خطاب کررہے تھے اس موقعہ پر چیف ایگزیکٹو عارف رؤف‘ ڈی جی ایم نعیم احمد‘ فخر عالم‘محمد سہیل‘ میڈیا کوآرڈی نیٹر نیئر عاصمہ علی اور دیگر بھی موجود تھے ضیاء اللہ بنگش نے ڈبلیو ایس ایس سی کوھاٹ کی بہتر کارکردگی پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ عملہ صفائی سے تعاون کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں 1334 پر رابطہ کریں چیف ایگزیکٹو عارف رؤف نے الائشیں رکھنے کے لئے پہلی بار شہریوں میں دس ہزار پلاسٹک بیگز تقسیم کرنے کا اعلان کیا اور عید کے تین دن تک کلی محلوں سے الائشیں اٹھانے اور انہیں مین ڈیمپنگ پوائنٹ تک لے جانے کا عزم ظاہر کیا انہوں نے اس مقصد کے لئے متعین کردہ سٹاف‘ گاڑیوں اور کلیکشن پوائنٹس کے اعدادوشمار بھی شمار کئے انہوں ے کہا کہ آخر ی الائش ٹھکانے لگانے تک ڈبلیو ایس ایس سی کوھاٹ متحرک رہے گی اس سلسلے میں عوام تعاون کریں اورمیڈیا عوام تک ہماری آواز پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے۔