تیمرگرہ، 15اگست کو شروع ہونے والی پولیو مہم کیلئے انتظامات کا آغاز

تیمرگرہ، 15اگست کو شروع ہونے والی پولیو مہم کیلئے انتظامات کا آغاز

  

تیمرگرہ (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع دیر لوئر میں پانچ ماہ بعد 15اگست ہونے والے پولیو مہم کیلئے محکمہ صحت نے انتظامات کا آغاز کر دیا،2لاکھ 72ہزار 492بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا،اس حوالے سے ڈسٹر کٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد نذیر،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ارشاد علی روغانی اور پولیو فوکل پرسن زکریا احمد نے بتایا کہ کورونا وباء کے باعث پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ کیاگیا تھا اب کورونا وباء کے کیسز میں بہتری انے کے بعد ضلع لوئر دیر میں 15اگست سے پولیو مہم کا آغاز کیا جارہاہے،مہم میں 2لاکھ 72ہزار492بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے،جس کیلئے ایک ہزار ایک موبائل ٹیمیں مقرر کرنے سمیت 222ایر یا انچارجز 54یونین کونسل چیرمین اور60ٹی ٹی ایمز مقرر کیاگیا ہے،انھوں نے کہاکہ پانچ ماہ بعد پولیو مہم کے انعقاد کیلئے محکمہ صحت نے انتظامات کو حتمی شکل اورعملے کو تربیت دینے کاآغاز کر دیا گیا ہے،جبکہ سیکورٹی انتظامات کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -