نیا نقشہ تحریک پاکستان کا ابھرتاہوا روڈ میپ ہے: وی سی جامعہ پشاور

نیا نقشہ تحریک پاکستان کا ابھرتاہوا روڈ میپ ہے: وی سی جامعہ پشاور

  

پشاور(سٹی رپورٹر)نیا نقشہ تحریک کشمیر کا ابھرتا ہوا روڈ میپ ہے جو جدوجہد کشمیر کو ایک نئی قوت اور زاویہ فراہم کرے گا یہ بات جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی ہتھکنڈوں اور جاری غیر قانونی کرفیو کے ایک سال پورے ہونے پر یوم استحصال کے موقع پر کہی۔ وی سی جامعہ پشاور نے مقتدر حلقوں پر زور دیا کہ وہ سفارتی انسانی اور سیاسی بنیادوں پر تحریک کشمیر کا موقف اقوام عالم کے سامنے دو ٹوک انداز میں پیش کرے جس کیلئے عوامی بیانیہ اور قومی بیانیہ کشمیریوں کی عین امنگوں کے مطابق ہو۔ انھوں نے زور دیا کہ پاکستان کی تمام جامعات کو یکسوئی کے ساتھ منطقی اور استدلالی بحث و مباحثہ کو کشمیر کاز کیلئے مختص کرنا ہوگا تاکہ کشمیری عوام اس کرب ناک دور سے گزرتے ہوئے اپنے آپ کو اکیلے نہ سمجھے۔ اس موقع پر انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کی چھوٹی بڑی جامعات میں کشمیر چیئر کے قیام کا بندوبست کرے تاکہ کشمیر کاز کر علمی و عالمی بیانیہ کے طور پر پیش کرنے میں آسانی مل سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -