صوابی،غازی فیصل خالد کے حق میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کی ریلی

صوابی،غازی فیصل خالد کے حق میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کی ریلی

  

صوابی(بیورورپورٹ)چھوٹا لاہور ضلع صوابی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام غازی فیصل خالد کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی اس سلسلے میں ہونے والے جلسہ عام سے جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد آمین دوست، مفتی شہاب الدین، مولانا محمد اسحاق، حافظ شارق اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ فیصل خالد نے جو قدم اُٹھایا ہے وہ بلکل درست اور شریعت کے مطابق ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسلمان غازی فیصل خالد کے لئے ہر قسم تعاون کے لئے تیار ہے اور ناموس رسالت اور ناموس صحابہ کرام کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر غازی فیصل خالد کو رہا کیا جائے اس موقع پر ایک منظور کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ تمام سیاسی و مذہبی قوتیں کشمیری عوام کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے ہم کشمیری مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -