عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے،محمد ظہورشاکر

عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے،محمد ظہورشاکر

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف اور مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی ترقی و بھلائی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور پی ٹی آئی حکومت کی سیاست کا مقصد ہی غریب عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینا او ر صاف و شفاف نظام و میرٹ کی بالادستی قائم کرنا ہے جسکے لئے عوام کو بھی بھر پورتعاون کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہنگو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ غریب عوام کی ترقی کیلئے پی ٹی آئی سے بڑھ کر کسی جماعت کا کوئی کردار نہیں۔ ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے اور گڈ گورننس سے عوام حقیقی تبدیلی محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج حکومت تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم ہی ہماری ترجیح ہے جبکہ پی کے84میں ہسپتالوں اور سڑکوں سمیت دیگر ادھورے منصوبے بھی مکمل کر کے دم لیں گے۔جنکی تکمیل سے ضلع کے محروم طبقات کی مشکلات کا نہ صرف ازالہ ہو گابلکہ انکی زندگیوں میں نمایاں مثبت تبدیلی آئے گی لہذاضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سرکاری ادارے اور حلقے کے عوام ملکر اس ضمن میں ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تاکہ حکومتی اقدامات کے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -