جے یو آئی ایک عظیم مقصد کیلئے وجود میں آیا ہے،مولانا گل نصیب

جے یو آئی ایک عظیم مقصد کیلئے وجود میں آیا ہے،مولانا گل نصیب

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) جے یو آئی خیبر پختونخواہ کے سابق آمیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ایک عظیم مقصد کیلئے وجود میں آیا ہے ہمیں اپنی توانائی فرقہ واریت میں خرچ نہیں بلکہ بین الاقوامی استعمار کے خلاف استعمال کرنا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے زیر اہتمام چمن مدرسہ خار میں فضلاء اور طلباء کیلئے ایک تربیتی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے زیر اہتمام چمن مدرسہ خار میں فضلاء اور طلباء کیلئے ایک تربیتی کانفرس کا انعقاد ہوا۔جس کے مہمان خصوصی سابق امیر جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا مولانا گل نصیب خان تھے۔کانفرس سے مولانا گل نصیب خان، امیر جے یو ائی باجوڑ مولانا عبدالرشید، ضلعی سیکرٹری مولانا محمد لائق، مولانا فضل عظیم، مولانا محمد نور،مولانا شمس الزمان، عمران ماہر جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام تحصیل خار، مولانا حمید اللہ اور صدر جمعیت طلباء اسلام باجوڑ بلال خان نے خطابات کی۔مولانا گل نصیب خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیں ہمیں فرقہ واریت سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔جمعیت علمائے اسلام ایک عظیم مقصد کیلئے وجود میں آیا ہے ہمیں اپنے توانائی فرقہ واریت میں خرچ نہیں کرنے چاہئے بلکہ ہمیں اپنے توانائیاں بین الاقوامی استعمار کے خلاف استعمال کرنے چاہیے۔ہر کام میں جمعیت علمائے اسلام کے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر عمل کرنا چاہیے۔ضلعی آمیر مولانا عبدالرشید نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت پیدا کرنا غیر کا ایجنڈا ہیں اس سے ہمیں اپنے آپ کو دور رکھنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر دوسرے کے رہنماؤں کی تذلیل نہیں کرنا چاہیے بلکہ شائستگی سے صرف اپنا مشن اور موقف بیان کرنا چاہئے۔یہ دور آپ کے تعلیم کا ہیں اس دور میں آپ کو صرف نظریات تک محدود ہونا چاہئے عملی کسی بھی فیلڈ میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔دین کے ہر شعبے میں جمعیت علمائے اسلام کا فلیٹ فارم استعمال کرنا چاہئے۔ اگر آپ کو ختم نبوت کا کام یا تبلیغ کا کام کرنا یا جہاد کرنا ہیں تو جمعیت علمائے اسلام کے فلیٹ فارم سے کرنا چاہئے، اگر آپ جمعیت علمائے اسلام کے علاوہ دوسرے طرف جائینگے تو دوسرے تنظیمیں آپ کے جذبات کو استعمال کرینگے اور دین اور ملک کے خلاف استعمال کرینگے۔جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد لائق نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آپ نوجوانوں پر اس وقت بہت بڑی زمہ داری ہیں۔آپ نے نوجوانوں کو جمعیت علمائے اسلام کے طرف راغب کرنا ہیں کیونکہ اس وقت صرف جمعیت علمائے اسلام ہی وہ واحد جماعت ہیں جو نوجوانوں کے جذبات کو اس کے اصلاح کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -