ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی پیر پائی میں ائیر یونیورسٹی کیلئے مختص جگہ کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی پیر پائی میں ائیر یونیورسٹی کیلئے مختص جگہ کا ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میررضا اوزگن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی پیر پائی میں ائیر یونیورسٹی کے لئے مختص جگہ کا دورہ۔اس موقع پر تحصیلدار نوشہرہ،سرکل گرداور،ڈسٹرکٹ قانونگو،ٹیکنیکل پلاننگ افیسر اور متعلقہ حلقوں کے پٹواری بھی موجود تھے۔پیر پائی کے مقام پر ائیر یونیورسٹی کے قیام کے لئے مختص جگہ کا دورہ کرتے ہوئے ریونیو حکام نے ازسرنو پیمائش،سرکاری اراضی پر کی نوعیت اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ریونیو حکام نے پیر پائی اور اضاخیل کے حلقوں میں حکومتی اراضی اور علاقہ مکینوں کی اراضی کی حد براری کی۔ جس کا باقاعدہ رپورٹ مرتب کرکے اعلی حکام کو بھجوائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -