اشتہاری ملزم سمیت تین افراد گرفتار

اشتہاری ملزم سمیت تین افراد گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد میں تھانہ متھرا کی حدود میں تین مہینے قبل ہونے والے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم منصف بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد 9mmپستول،کارتوس اور دو بوتل شراب بھی برآمد کر لی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران ایس پی رورل ڈویژن وقار احمد کی نگرانی میں ڈی ایس پی ورسک سرکل فدا خان اورایس ایچ او تھانہ متھرا جاوید اختر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں تھانہ متھرا کی حدود دیہہ ہندو کسئی میں زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے ولی محمد ولد نور محمد کو قتل جبکہ عالم شیر ولد گل فرازکو زخمی کرنے والا پولیس کو مطلوب ملزم منصف ولد اسد خان سکنہ ہندو کسئی بھی شامل ہے جس کے قبضے سے کلاشنکوف بمعہ کارتول بھی برآمد کر لیا ہے اسی طرح کاروائیوں کے دوران اسد ولد محمد خان اور اجمل ولد کرامت کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد 9mmپستول اور دو بوتل شروب بھی برآمد کر لی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -