سرکاری گندم میں خرد برد کرنیوالے فوڈ گرین انسپکٹر کی ضمانت منسوخ

سرکاری گندم میں خرد برد کرنیوالے فوڈ گرین انسپکٹر کی ضمانت منسوخ

  

پشاور(نیوزرپورٹر)انسداد رشوت ستانی خیبرپختونخواکی خصوصی عدالت کے جج اختیار خان نے سرکاری گندم میں لاکھوں روپے خوردبرد میں ملوث فوڈ گرین انسپکٹر کی ضمانت کی درخواست خارج کردی اور ملزم کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ استعاثہ کے مطابق ملزم فوڈ گرین انسپکٹر دینار ولی ساکن چترال پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ فوڈ چترال کے دیگر افسران سے ملکر 2013میں سرکاری گودام میں 5ہزار 574 گندم بوریوں میں غبن کی تھی جس کی مالیت ایک کروڑ 39لاکھ اور 77ہزار روپے تھی اوربعدازاں انکوائری کے دوران 82 لاکھ 23ہزار روپے خزانے میں جمع کی گئی جبکہ باقی مالیت پر ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن چترال میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد ملزم نے ضمانت کی درخواست دی جس کو فاضل جج نے سماعت کے بعد خارج کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -