پشاور،موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار

پشاور،موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس نے بتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی محمد سجاد ولد گل زمیل نے تھانہ غربی پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ چھوٹی لال کرتی میں ا س کی کھڑی موٹرسائیکل کسی نے چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ حسن جہانگیر نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ رحمت اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ غربی دوست محمد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم یا ملزمان کو گرفتار کرنے کاٹاسک حوالہ کیا خصوصی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دوران رانا زاہد ولد محمد یونس کو گرفتار کر لیا،جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور کلاششکوف بھی برآمد کرلیا، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے