میڈیا سرسبز وشاداب خیبر پختونخوا بنانے میں کردار ادا کرے

میڈیا سرسبز وشاداب خیبر پختونخوا بنانے میں کردار ادا کرے

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے میڈیا اور عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ و ہ خیبر پختونخوا کو سرسبز و شاداب اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک و صاف صوبہ بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ میڈیا عوام میں شعور اجاگر کرنے اوراس سلسلے میں کامیابی کیلئے محکمہ جنگلات کا بھر پورساتھ دے۔ آج پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگلات صدقہ جاریہ اور قومی دولت ہے جنگلات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا یہ قدرت کی طرف سے تمام جانداروں کیلئے انمول تخفہ ہے اور آج ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے جنگلات میں اضافہ شدید ضرورت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مسلسل جدوجہد کی بدولت صوبے میں جنگلات کا رقبہ دیگر صوبوں کی نسبت بتدریج بڑھ رہا ہے۔ لیکن موسموں کی شدت کو کم کرنے کیلئے جنگلات میں اضافہ ضروری ہے اسلئے مون سون شجرکاری مہم میں میڈیا اور عوامی پذیرائی اور تعاون انتہائی ضروری ہے۔ میں اپنے زمیندار بھائیوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ پودے نہ صرف اگائیں بلکہ پودوں کی دیکھ بال اور تحفظ کو بھی یقینی بنائیں تاکہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں جنت نظیر خطہ بن سکے اور موسمی شدت میں کمی واقع ہو سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -