مردان میں چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی کھلی کچہری کا انعقاد

مردان میں چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی کھلی کچہری کا انعقاد

  

پشاور(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹیوپسکو نے مردان سرکل کے صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کے لئے آن لائن ای کچہری منعقد کی، وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب اور سیکریٹری پاورڈویژن کی ہدایات پر کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے عملے اور صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری حل کے لئے چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان نے کرائسز منیجمنٹ سیل واپڈا ہاؤس پشاور میں، مردان سرکل کے صارفین بجلی کے مسائل کے حل کے لئے ای کچہری منعقد کی،جس کے تحت چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان نے صبح10 بجے سے دوپہر سوا ایک بجے تک آن لائن صارفین کے مسائل سنے، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل پی آر شوکت افضل، ایس ای مردان سرکل گوہررحمان اوردیگر سینئر افسران موجود تھے، اس دوران صارفین نے اپنے بجلی کے مسائل جن میں تصحیح بجلی بل،بلوں کی اقساط،لووولٹیج،جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کی تبدیلی،لوڈشیڈنگ،بجلی پولوں کی تنصیب اوردیگر مسائل بیان کئے جن کے حل کے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیوپسکو نے سٹاف آفیسرکو ہدایت کی کہ ان تمام شکایات کوفالوکرکے ان کے حل کی رپورٹ انھیں پیش کی جائے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -