صوابی،پولیس کے ہاتھوں بدنام زمانہ منشیات فروش اسماعیل گرفتار

صوابی،پولیس کے ہاتھوں بدنام زمانہ منشیات فروش اسماعیل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)چھوٹا لاہور پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش اسماعیل کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کچھ عرصہ سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ کے قبضہ سے 05 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی ہدایات پر صوابی پولیس نے منشیات فروش و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دوران اب تک متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اسی طرح جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایس پی لاہور کی قیادت میں ایس ایچ او چھوٹا لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسماعیل سکنہ کھنڈہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے پانچ پیکٹ چرس یعنی 5163گرام چرس برآمد کیا گیا, ملزم نے بمقام سروس روڈ بٹلاسی پر چرس سمگل کر رہے تھے,ملزم پہلے دے بھی مختلف مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے