مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کا جنازہ نکال دیا گیا، عبدالکریم

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کا جنازہ نکال دیا گیا، ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت نے انسانی حقوق کا جنازہ نکال دیا ہے۔ بھارت کشمیری عوام کی آزادی سلب کرکے ان پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے کشمیری عوام کو ایک سال سے محصور کرکے بھارتی فوج نے انسانیت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ کشمیر میں ظلم وستم پر عالمی برادری کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے عالمی برادری آگے بڑھ کر کشمیرمیں ظلم وستم کا سلسلہ روک کر انکو حق خودارادیت دیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوری کا دعوہ کرنے والا ملک کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -