حکومت نے موجودہ مشکل حالات میں افرا تفری پھیلنے نہیں دی،محمود اسلم

حکومت نے موجودہ مشکل حالات میں افرا تفری پھیلنے نہیں دی،محمود اسلم

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارمحمود اسلم نے کہا کہ حکومت کی یہ بات خوش آئند ہے اس نے ابھی تک افرا تفری کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی۔ اشیائے خوردونوش طلب کے مطابق دستیاب ہیں۔ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ پوری دنیا کو اس مشکل سے نجات دے، امت مسلمہ کو ان حالات میں رو رو کر اپنے رب سے معافی طلب کرنا ہوگی کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اور چارہ باقی نہیں رہ گیا۔ محمود اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والوں کیلئے اپنے طو رپر بے پناہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لیکن ہمیں ان کے نتائج کو دیکھنا ہوگا۔

مزید :

کلچر -