انسانوں کے ساتھ جانوروں کا بھی خیال رکھنا چاہیئے،عائزہ

انسانوں کے ساتھ جانوروں کا بھی خیال رکھنا چاہیئے،عائزہ

  

لاہور (فلم رپورٹر) سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ سڑک پر کتوں، بلیوں اور پرندوں سمیت جو بھی جانور نظر آئے اس کو کھانا کھلائیں، یہ بھی پریشان اور اکیلے ہیں۔عائزہ خان نے لکھا کہ یہ پرندے نہیں جانتے کہ کیا ہو رہا ہے پر ان کی دعا بھی اللہ سنتا ہے، انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ اپنے ارد گرد سب کا خیال رکھیں۔

عائزہ خان نے کہا ہے کہ وہ جانتی ہیں سب کہ فریزر اور کچن ضرورت سے زیادہ بھرے ہوئے ہیں۔ جیسے ہمیں بھوک لگتی ہے ویسے پرندوں اور جانوروں کو بھی بھوک لگتی ہے۔

مزید :

کلچر -