کورونا نے دیہاڑی دار طبقہ کو شدید متاثر کیا، ریشم

کورونا نے دیہاڑی دار طبقہ کو شدید متاثر کیا، ریشم

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ ریشم نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والا طبقہ بری طرح متاثرہوا ہے، جو لوگ دو وقت کی روٹی کھا سکتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے ہمسائے میں رہنے والوں کا بھی خیال رکھیں۔ اگر کوئی صاحب ثروت شخص راشن کی تقسیم اور مدد کرنے کے حوالے سے معلومات طلب کرتا ہے تو ہمیں مستحق او رسفید پوش طبقے کی نشاندہی کرنی چاہیے اور ان کی عزت نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کی جانی چاہیے۔ ریشم نے کہا ہے کہ ملک پر آج جو مشکل وقت آیا ہے شاید ہی اس سے قبل ایسا کوئی موقع آیا ہو۔، میری صاحب ثروت شخصیات سے درخواست ہے کہ وہ مستحق افراد کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

مزید :

کلچر -