مشکل گھڑی میں ہم سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے،شبیر جان

مشکل گھڑی میں ہم سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے،شبیر جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارشبیر جان نے کہا کہ خود کو دنیاکی سپر پاور کہنے والے بھی آج دبک کر بیٹھ گئے ہیں اورا ن کا کوئی بس نہیں چل رہا۔ شبیر جان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ ہم تیرے کمزور بندے ہیں ہم اس آفت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، ہم پر رحم فرما اور اس مشکل گھڑی کو ٹال دے۔ شبیر جان نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں جس آفت کا سامناہے اس کیلئے ہمیں خدا کے حضور گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنا ہو گی، دنیا کی طاقتور معیشتیں اور نظام کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں۔
شبیر جان نے کہا کہ یہ آسمانی آفت ہے اور ہمیں خدا کے حضور سجدہ ریز ہو کر اور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کر نا ہو گی، اللہ کی ذات بڑی رحیم و کریم ہے اور معاف کرنا اس ذات کریم کی صفات میں سے ایک ہے۔

مزید :

کلچر -