تھیٹر کی سر گرمیاں معطل ہونے سے چھوٹے فنکار مالی مشکلات کا شکار

تھیٹر کی سر گرمیاں معطل ہونے سے چھوٹے فنکار مالی مشکلات کا شکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)کورونا وائرس کی وجہ سے تھیٹر کی تمام سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد سے اب چھوٹے فنکاروں اور ہنر مندوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی،سینئر فنکاروں نے حکومت سے ہر شعبے کیلئے الگ الگ امداد دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں ہر بڑے سے بڑا او رچھوٹے سے چھٹا شعبہ متاثر ہوا ہے وہیں فلم، ٹی وی اور سٹیج پر کام کرنے والے چھوٹے فنکاراور ہنر مند بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور مسلسل کئی روز سے سر گرمیاں معطل ہونے سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔

سینئر فنکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت موجودہ حالات میں کسی بھی طرح کی امداد اور راشن کی تقسیم کے لئے ہر شعبے کیلئے کوٹہ مختص کرے اور اس شعبے کے معتبر لوگوں کو اس کی ذمہ داری سونپی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے کے لوگوں کو پتہ ہے کہ ان میں کون مستحق ہے اور کون سفید پوش ہے او ران کی کس طرح مدد کرنی ہے اور اس پر چل کر زیادہ بہترنتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔عام عوام کی مدد کے لئے بھی یونین کونسل کی سطح پر یہی طریقہ کار اپنایا جائے۔

مزید :

کلچر -