کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، فنکاروں کا یو م استحصال پر عزم

کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، فنکاروں کا یو م استحصال پر عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) شوبز شخصیات نے بھارتی حکومت کے پانچ اگست کے اقدام کی مذمت اور کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ ہمارے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر ”یوم استحصال“ منا نا بھی اس بات کی دلیل ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیر ی بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ شوبز شخصیات نے مزید کہا کہ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی اور مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا اور پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ اس جانب پیشرفت ہے۔سینئر اداکار قوی خان، مسعود اختر، جاوید شیخ،سید نور،جاوید شیخ،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،مدیحہ شاہ،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،آغا قیصر عباس،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،اسلم پھلروان،اکرم اداس،ماہم کمال،آشف چوہدری،روینہ خان،حمیرا،عروج،عینی رباب،پریسہ،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،روبی انعم،اظہر بٹ،مہک نور،دیا جٹ،نگار چوہدری،ماہم کمال اور نجیبہ بی جیشبیر جان، نعمان اعجازنے کہا کہ بھارت کے پانچ اگست کے غیر قانونی اقدام کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی قوم نے ”یوم استحصال“ منا کر ثابت کر دیا ہے کہ ہم بھارت کے جبر اور دھونس کو مسترد کرتے ہیں اوراپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

مزید :

کلچر -