پاک انگلینڈ ٹیسٹ،ٹاس کے بعد کپتانوں نے غلطی سے ہاتھ ملالیا

پاک انگلینڈ ٹیسٹ،ٹاس کے بعد کپتانوں نے غلطی سے ہاتھ ملالیا

  

مانچسٹر (نیٹ نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس کے بعد کپتانوں نے غلطی سے ہاتھ ملا لیا جس کے بعد دونوں کپتان اپنے اس عمل پر کچھ پریشان بھی نظر آئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اس موقع پر۔اظہر علی نے کہا کہ ہم دو اسپنرز اور تین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، شاداب خان کو بحیثیت آل راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے نگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ بین اسٹوکس مکمل فٹ نہیں ہیں اور انہیں کھلانا بڑا رسک ہے لیکن ان کے رنز ہمارے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں اور وہ ڈریسنگ روم کا اہم حصہ ہیں۔دوسری جانب کرونا وائرس بحران کے باعث بند دروازوں کے پیچھے بنا شائقین کے کھیلی جانے والی کرکٹ سیریزکے دوران خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا جارہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -