کشمیر یوں پر ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں، ریسلر انعام بٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں پر ظلم وستم کئے جارہے ہیں، ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے جبر وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کسی کے لیے بھی قابل برداشت نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارا خون کا ایک ایک قطرہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے حاضر ہے، ہم ان کی آزادی کی اس جدوجہد میں برابر کے شریک ہے اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں، مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔
انشااللہ مقبوضہ کشمیر بھی جلد پاکستان بنے گا۔انعام بٹ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کواپنی قراردادوں پرعمل کروانا چاہئے، پہلے پی بہت دیر ہوچکی ہے اب مزید دیر نہیں کرنی چاہیے۔انصاف میں تاخیر بہت بڑا ظلم ہے اور اس ظلم کو اب بند ہونا چاہیے،کشمیریوں کا فیصلہ استصواب رائے سے ہی ہوسکتا ہے۔اس کا کوئی دوسرا حل نہیں
۔