پاک انگلینڈ ٹیسٹ میں پہلی بار ٹی وی امپائر نو بال دے رہا

پاک انگلینڈ ٹیسٹ میں پہلی بار ٹی وی امپائر نو بال دے رہا

  

مانچسٹر (اے پی پی) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی بار ٹی وی امپائر نو بال دے گا۔ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انٹرنشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ سپر لیگ ایونٹ میں اس ٹیکنالوجی کو کامیابی سے آزما چکا ہے اور اب انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان بدھ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد اس ٹیکنالوجی کو مستقبل کیلئے جانچنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے نتائج آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجے جائیں گے جو اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا اس ٹیکنالوجی کو مستقل بنیادوں پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ ماضی میں ٹیسٹ میچز کے دوران فیلڈ امپائرز کی جانب سے فرنٹ فٹ نو بالز کی بڑے پیمانے پر جانچ کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹی وی امپائر فرنٹ فٹ کی نو بال کی کال پر فیلڈ امپائر کو فوری طور پر الرٹ کرے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کی معاونت کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -