شاہین اور نسیم شاہ مستقبل کے بڑے باؤلر ثابت ہونگے،وان

شاہین اور نسیم شاہ مستقبل کے بڑے باؤلر ثابت ہونگے،وان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (یواین پی) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہاکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ دنیائے کرکٹ کے نئے وسیم اکرم اور وقار یونس ثابت ہوسکتے ہیں۔ 45 سالہ مائیکل وان نے کہا ہے کہ میں نے نسیم کو ڈیبیو کرتے دیکھا، وہ ہائی کلاس بولر ہیں، ڈیوک بال سے محمد عباس بھی میزبان بیٹسمینوں کو پریشان کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق بیک وقت 2 سپنرز کو کھلانا چاہتے ہیں، میں ان کی بات کو سمجھتا بھی ہوں مگر اس سیریز میں اہم کردار عباس، نسیم اور شاہین کا ہی ہوگا۔دوسری جانب نوجوان قومی پیسر نسیم شاہ کا دعویٰ ہے کہ اپنے ساتھی باؤلرز سمیت وہ انگلش بیٹسمینوں کو پہلے ٹیسٹ میں حکمرانی سے روکنے کیلئے تیار ہیں اور اگرچہ جو روٹ کے علاوہ بین سٹوکس بھی بہترین سہی لیکن کسی خوف کا باعث ہرگز نہیں بن سکتے۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انگلش کپتان جو روٹ اور بین سٹوکس کو وہ بلند درجہ دیتے ہیں جن کیخلاف آزمائش ایک بہترین بات ہوگی۔