بھارت ہمیشہ سے کشمیریوں کا استحصا ل کررہا،رائے تیمور

بھارت ہمیشہ سے کشمیریوں کا استحصا ل کررہا،رائے تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے گزشتہ سال 5 اگست کو مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر آئینی اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے ایک سال مکمل ہونے پر اس کی مذمت کی ہے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ”یوم استحصال“ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، بھارتی افواج کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے مگر کشمیری عوام آزادی کی جنگ ثابت قدمی سے لڑ رہے ہیں، بھارت ہمیشہ سے کشمیری عوام کا استحصال کررہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہیں کیا اور اب تک کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق نہیں دیا اور اس نے ظلم کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ جلد ہی ختم ہوجائے گا۔