واٹر ریٹس اور آبیانہ کے زیر التواء مقدمات حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم

واٹر ریٹس اور آبیانہ کے زیر التواء مقدمات حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)سینئر ممبر بورڈ اف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے واٹر ریٹس اور آبیانہ کے زیر التوا ء کیسز کا نوٹس لے لیا ہنگامی بنیادوں پر کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں تحصیل سطح پر کمیٹی تشکیل دیدی آبیانہ کے زیر التوا ء کیسز حل کرنے کے لیے تشکیل کردہ 2 رکنی کمیٹی میں متعلقہ تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ کنال سب ڈویژن کا افسر بھی شامل ہے۔ کمیٹی آبیانہ کے تمام زیر التوا ء کیسز کا تفصیلی جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کی پابند ہوگی،کمیٹی آبیانہ کے زیرالتوا کیسز کے بقایاجات رقم کی از سر نو تفصیلی رپورٹ مرتب کرتے ہوئے ریکوری کرنے کی بھی پابند ہو گی، ریکوری کے ساتھ ساتھ، ماہانہ کارکردگی رپورٹ بھی ڈی سی کو جمع کروائے گی۔ کمیٹی سے عدم تعاون کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ریونیو سٹاف کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -