چوہدری نوشیر مان ننکان صاحب میں محکمہ خوراک کے کوآرڈنیٹر مقرر

چوہدری نوشیر مان ننکان صاحب میں محکمہ خوراک کے کوآرڈنیٹر مقرر

  

لاہور(پ ر)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سرگرم رکن چوہدری نوشیر مان کو ضلع ننکانہ صاحب کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوشیر مان کو ضلع ننکانہ صاحب میں محکمہ خوراک سے متعلقہ عوامی مسائل بہتر طور پر حل کرنے کیلئے کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں چوہدری نوشیر مان کے قریبی ساتھیوں اور ننکانہ صاحب کے شہریوں نے وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوہدری نوشیر مان کو مبارکباد دی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نوشیر مان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ پرائس لسٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا ننکانہ صاحب میں آٹا اور چینی کا کوئی بحران نہیں ہے۔

سرکاری مقررکردہ پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔زائد منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی ہم سب کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہیں چوہدری نوشیر مان نے کہا کہ سرکاری مقررکردہ پرائس لسٹ پر من وعن عملدرآمد کروایا جائے گا اس سلسلے میں پرائس لسٹ کے برخلاف اشیاء خوردنوش فروخت کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی لہذا تمام دکاندار سرکاری پرائس لسٹ کے مطابق خرید فروخت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ خودساختہ قیمتیں مقرر کرنا اور لوگوں کومہنگے داموں اشیاء فروخت کرنا حکومت کے فیصلوں کے منافی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پرائس لسٹ کے مطابق اشیائے خوردنوش خریدیں اگر کوئی بھی دکاندار زائد قیمت وصول کرے تو اس کی اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔چوہدری نوشیر مان نے نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ”میں محکمہ خوراک کے سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کا بیحد شکرگزار ہوں جنہوں نے آج مجھ پر اعتمادکرتے ہوئے مجھے بھاری ذمہ داری دی ہے اور محکمہ خوراک ننکانہ صاحب کا کوآرڈینیٹر منتخب کیا ہے اور میں انشاء اللہ عوامی توقعات اور پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش پوری کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مجھے اس عہدیسے وفائکرنیکی توفیق عطاء فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -