ملاوٹی عناصر کیخلاف آپریشن، 10فوڈپوائنٹ سیل، 6ہزار لٹردودھ تلف

ملاوٹی عناصر کیخلاف آپریشن، 10فوڈپوائنٹ سیل، 6ہزار لٹردودھ تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمنوں کیخلاف کارروائیاں جاری، پی ایف اے نے کارروائی کرتے ہوئے 10 فوڈ پوائنٹ کو سیل اور 6 ہزار لیٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر بٹ سموسہ اینڈ ملک شاپ کو بھی سیل کر دیا گیا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کہتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر خوراک سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو چیک کیا جاتا ہے۔ ناقص خوراک فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈی جی نے مزید کہا کہ عوام بھی ملاوٹ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور جہاں کہیں شکایت سامنے آئے تو فوری طورپر فوڈ اتھارٹی کے نمبرز پر اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کی سرکوبی کی جا سکے۔