کرسچن طالبات نے یوم آزادی کے لئے خصوصی نغمہ تیار کر لیا

کرسچن طالبات نے یوم آزادی کے لئے خصوصی نغمہ تیار کر لیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) یوسی ہیریسن سکول وارث روڈ کی طالبات نے یوم آزادی کے حوالے سے ایک ملی نغمہ تیار کیا ہے۔ اینجل مسیح کی سربراہی میں ہورب،کرن مسیح، مونا مسیح، عنبر مسیح اور چندا مسیح نے ”ہیپی برتھ ڈے پاکستان“کے عنوان سے نغمہ ریکارڈ کروایا ہے جس میں ”میرا دل ہے میری جان“ تجھ ہی سے میری شان، جوانوں پر تیرے ہمیں ناز ہے۔ شاہینوں سے اونچی پرواز ہے“جیسے خوشنما مصرعے شامل ہیں، سکول کے اساتذہ اور بچوں نے اس کاوش کو خوب سراہا ہے اور امید کی ہے کہ یہ نغمہ سننے والوں کو بہت پسند آئے گااور ان میں وطن سے محبت کا جذبہ پروان چڑھے گا،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -