اقوام متحدہ کشمیروں کو حق خودارادیت دلوانے میں ناکام ہو گیا،رانا انیس

اقوام متحدہ کشمیروں کو حق خودارادیت دلوانے میں ناکام ہو گیا،رانا انیس

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے نائب صدر رانا محمد انیس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے،کشمیریوں کو احتجاج، جلسے،جلوسوں، ریلیوں، لانگ مارچ، خوش نما نعروں،بیانات اور اعلانات سے آزادی نہیں ملے گی بلکہ کشمیری جہاد سے ہی آزادی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کے لاک ڈاؤن کو ایک سال ہونے پر یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔

پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے نائب صدر رانا محمد انیس نے کہا کہ بھارتی حکومت نے چارلاکھ ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کردیا ہے،ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی کے ذریعے کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کیلئے سابق بھارتی فوجیوں اور آر ایس ایس کے دہشت گردوں کی آبادیاں قائم کرنے کے حالیہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ، بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے،پاکستان کی حکومت بھارت کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کرے۔ پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے نائب صدر رانا محمد انیس نے عالمی برادر ی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے لہٰذا عالمی برادری بھارت کے خلاف فوجی مداخلت کرے اور بھارت کا سیاسی،معاشی اور سفارتی بائیکاٹ بھی کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -