لینڈ سکینڈل میں ملوث گجرات کی سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چنبہ ہاؤس سے گرفتار

لینڈ سکینڈل میں ملوث گجرات کی سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چنبہ ہاؤس سے گرفتار

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن نے ایک روزہ ریمانڈ حاصل کرکے سابق اے ڈی سی آر رانی حفصہ کنول کو تفتیش کیلئے گجرات منتقل کردیا۔رانی حفصہ کنول کو گزشتہ رات چنبہ ہاؤس سے اینٹی کرپشن کی ٹیم نے گرفتارکیا۔سابق اے ڈی سی آر گجرات ملزمہ رانی حفصہ کنول اہم شخصیت کے نام پر چنبہ ہاؤس میں بک کئے گئے کمرہ میں روپوش تھی۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے گرفتار کرکے ویمن پولیس سٹیشن میں بند کروادیا تھا۔رانی حفصہ کنول نے بطور اے ڈی سی آر تعیناتی کے دوران گجرات کے موضع شاہ پور میں پی سی بی ایل کا اربوں روپے مالیت کا رقبہ پرائیویٹ افراد کے نام ٹرانسفر کیا۔اینٹی کرپشن نے گجرات کے موضع شاہ پور میں 31 کنال 12 مرلے سرکاری کمرشل رقبہ خلاف ضابطہ منتقل کرنے پر رانی حفصہ کنول کے خلاف مقدمہ درج کررکھا تھا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -