لبنان میں دہشتگردی کے واقعہ پر اظہار افسوس کی قرارداد اسمبلی میں جمع

لبنان میں دہشتگردی کے واقعہ پر اظہار افسوس کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)لبنان میں دہشتگردی کے خوفناک واقعے پر اظہار افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لبنان کے شہر بیروت میں دہشتگردی خوفناک واقعے پر شدید گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

یہ ایوان دہشتگردوں کے حملے سے ہلاک شدگان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔پاکستان مشکل کی گھڑی میں اپنے لبنانی حکومت اورمسلمان بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔خوفناک دھماکوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ بیروت میں فوری فیلڈ ہسپتال منتقل کیا جائے۔پاکستان لبنان کی ہر ممکنہ مدد کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -