سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینا پی ٹی آئی کا بڑا اقدام ہے،علی امتیاز

سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینا پی ٹی آئی کا بڑا اقدام ہے،علی امتیاز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف شمالی لاہورکے زیرِاہتمام پارٹی آفس لارنس روڈ میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب سے سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، شمالی لاہورکے جنرل سیکرٹری مہرواجد عظیم، نائب صدور سنٹرل پنجاب شبیرسیال، میجر(ر)غلام سرور، غلام حسین، یاسرگیلانی، روبینہ شاہین، عرفان حسن، مرزا صادق جرال سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کو نشان پاکستان کا اعزاز دینا پی ٹی آئی کی حکومت کابڑا اقدام ہے۔جس سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہونگے، بھارت فی الفور کشمیریوں کا محاصرہ ختم کرے۔

اور اسیر کشمیری رہنماؤں فوری رہا کرے، مقررین نے کہاکہ ن لیگ کے حواری مسئلہ کشمیر پر منفی سیاست سے باز آ جائیں، مودی نے کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ تیارکیا ہے، پی ٹی آئی حریت قیادت اور کشمیری عوام کی جرات اور بہادر کو سلام پیش کرتی ہے، کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی قوم اور افواج پاکستان آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بھار ت کا 5اگست کا اقدام کومسترد کرتے ہیں، کشمیری حق ِ خود ارایت ملنے تک تحریک جاری رکھیں گے،پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ڈھرکتے ہیں،مقررین نے مزید کہاکہ بھارت کی بربادی اور کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آن پہنچا ہے پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا، تقریب میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، تقریب میں رانا رانا عارف مشتاق، ملک مبشرلال، طاہر رشید، ذکا ء دیوان، اعجازدیوان، جاوید اکرم ٹونی، علی رشید، میاں ندیم، ثاقب سلیم بٹ، عاصم میر، شیخ فہد شہزاد، فاروق آزادسمیت بڑی تعداد میں کشمیری عوام اور پارٹی کارکنا ن نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -