البیراک کمپنی نے عید الاضحی صفائی آپریشن مکمل کر لیا

البیراک کمپنی نے عید الاضحی صفائی آپریشن مکمل کر لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہوالبراک کمپنی نے عید الاضحی کے حوالے سے شہر میں کامیاب صفائی آپریشن مکمل کرلیا،گزشتہ سال کی نسبت اس سال عید پر شہر سے ریکارڈ کوڑ اکرکٹ اکٹھاکیا گیا۔ شہر میں نصب کردہ تمام کوڑے دانوں کو بر وقت خالی کرا لیا گیا۔عید سے قبل ہی شہر میں قائم تمام یوسی اور ماڈل کیمپس میں ویسٹ بیگز کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا۔ عید الااضحی صفائی انتظامات کے جائزہ کے لیے سینئر منیجر آپریشن عادل نے آپریشن منیجر عمر خان کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ شہر میں قائم یونین کونسل کیمپس کا بھی وزٹ کیا۔

انہوں نے چونگی امرسدھو،اعوان مارکیٹ،دلم،نشتر کالونی، کاہنہ، پرانہ کاہنہ،صوئے آصل سمیت شہر کے بیشتر علاقو ں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ البراک کی جانب سے شہر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -